Aaj News

جمعہ, مئ 02, 2025  
04 Dhul-Qadah 1446  

ڈرفٹنگ کرتی کار سوزوکی سے جا ٹکرائی، 6 بچوں سمیت 18 افراد زخمی، ایک جاں بحق

زخمی افراد کار اور سوزوکی میں سوار تھے
شائع 18 جنوری 2025 08:47am
Car Loses Control During Drifting! - Breaking - Aaj News

کراچی کے علاقے ڈیفنس میں ڈرفٹنگ کرنے والی گاڑی بے قابو ہوکر سوزوکی سے ٹکرا گئی، جس کے نتیجے میں چھ بچوں سمیت اٹھارہ افراد زخمی ہوگئے، بعدازاں، ایک زخمی دم توڑ گیا۔

واقعہ ڈفینس گولڈ مارک کے قریب تیز رفتاری کے باعث پیش آیا، پولیس کےمطابق ڈرفٹنگ کرنے والی گاڑی نے سڑک سے گزرنے والی سوزوکی کو ٹکر ماری۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق زخمی افراد کار اور سوزوکی میں سوار تھے، جنہیں طبی امداد کی فراہمی کیلئے جناح اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ حادثے کے نتیجے میں دونوں گاڑیوں نقصان پہنچا، جنہیں لفٹر کی مدد سے ہٹا دیا گیا ہے۔

karachi accident