Aaj News

ہفتہ, مئ 10, 2025  
12 Dhul-Qadah 1446  

9 مئی مقدمات میں نامزد ملزمان کی سزاؤں کے خلاف کورٹ آف اپیل میں اپیلیں دائر

ملزمان کو پوری صفائی کا موقع نہیں دیا گیا اور نہ ہی ٹرائل کے دیگر قانونی تقاضے پورے کیے گئے، موقف
شائع 17 جنوری 2025 12:47pm

9 مئی واقعات میں نامزد ملزمان کی ملٹری کورٹ سے سزاؤں کے معاملے پر خیبر پختونخوا سے 27 ملزمان نے سزاؤں کے خلاف کورٹ آف اپیل میں اپیلیں دائر کردیں۔

ذرائع کے مطابق اپیلیں قاضی انور ایڈووکیٹ اور بیرسٹر سرور مظفر شاہ کی وساطت سے دائر کی گئی ہیں۔

کورٹ آف اپیل میں دائر کی گئیں اپیلوں میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ 9 مئی مقدمات میں اپیل کنندگان گرفتار ہوئے اور انکا ٹرائل ملٹری کورٹ میں چلا۔

اپیلوں میں موقف اختیار کیا گیا کہ 4 جنوری کو ملٹری کورٹ نے ملزمان کو سزائیں سنادی ہیں، ملزمان کو پوری صفائی کا موقع نہیں دیا گیا اور نہ ہی ٹرائل کے دیگر قانونی تقاضے پورے کیے گئے۔

سانحہ 9 مئی: ملٹری کورٹس سے رہائی پانے والے مجرمان کی ”رحم کی پٹیشنز“ سامنے آگئیں

ان کا کہنا تھا کہ اپیل کنندگان کے خلاف منصفانہ مقدمہ نہیں چلایا گیا۔

اپیل کے موقف کے مطابق اپیل کنندگان کو ٹرائل کے دوران بنیادی حقوقِ سے محروم رکھا گیا، اپیلوں میں استدعا کی گئی ہے کہ کورٹ آف اپیل تمام اپیلوں کو منظور کریں اور تمام ملزمان کو الزامات سے بری کریں۔

9 May

Military Court Trial