Aaj News

بدھ, جنوری 15, 2025  
14 Rajab 1446  

حکومت اور سیکیورٹی اداروں کیخلاف پروپیگنڈا: شہباز گل اور معید پیر زادہ کیخلاف مقدمہ درج

دونوں ملزمان پر اپنے سوشل اکاؤنٹس سے من گھڑت بیان اور مواد شئیر کرنے کا الزام
شائع 14 جنوری 2025 08:58pm

حکومت اور سیکیورٹی اداروں کے خلاف پروپیگنڈا کرنے پر پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل اور صحافی معید پیرزادہ کے خلاف سائبر ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا، دونوں ملزمان پر اپنے سوشل اکاؤنٹس سے من گھڑت بیان اور مواد شئیر کرنے کا الزام ہے۔

ایف آئی اے سائبر کرائم کی جانب سے شہباز گل اور معید پیرزادہ کے خلاف ایف آئی آر میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ ایف آئی اے انکوائری میں ثابت ہوا کہ دونوں ملزمان سیکیورٹی فورسز کے خلاف فیک نیوز پھیلانے میں ملوث ہیں۔

ایف آئی آر کے متن میں کہا گیا ہے کہ ملزمان سوشل میڈیا پر فوج اور عوام میں دوریاں پیدا کرنے کے لیے جعلی مواد شیئر کرنے میں ملوث ہیں، ایف آئی اے نے دونوں ملزمان کے خلاف سب انسپکٹر منیب ظفر کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا ہے۔

یاد رہے کہ معید پیرزادہ اور شہباز گل دونوں پاکستان سے باہر ہیں، دونوں ملزمان مختلف مقدمات میں مفرور ہی، عدالتوں نے انہیں اشتہاری بھی قرار دے رکھا ہے۔

اسلام آباد

shahbaz gill

journalist

shehbaz gill

Pakistan Tehreek Insaf (PTI)

moeed pirzada