کراچی کے تین نوجوانوں کو کچے کے ڈاکوؤں نے اغوا کرلیا
ڈاکوؤں نے نوجوانوں کو زنجیروں سے باندھ کر ویڈیو اہل خانہ کو بھیج دی
کراچی کے تین نوجوانوں کو کچے کے ڈاکوؤں نے اغوا کرلیا ہے، ڈاکوؤں نے نوجوانوں کو زنجیروں سے باندھ کر ویڈیو اہل خانہ کو بھیج دی۔
ڈاکوؤں نے ہر نوجوان کی رہائی کے لیے بیس لاکھ روپے تاوان طلب کیا ہے۔
نوجوانوں میں سے دو آپس میں کزن ہیں، جن کے اغوا کا مقدمہ تھانہ رضویہ سوسائٹی میں درج کرلیا گیا ہے۔
دھند کے باعث کنٹینر کی کار کو ٹکر، ایک ہی خاندان کے 5 افراد جاں بحق
پولیس کے مطابق تمام نوجوان وحید آباد گلبہار کے رہائشی ہیں اور آن لائن صوفہ کارپٹ کلیننگ کا کام کرتے ہیں۔
تینوں دو جنوری کی شب گھوٹکی روانہ ہوئے تھے۔ ڈاکوؤں نے آن لائن سستی گاڑی بیچنے کے ذریعے ان نوجوان کو ٹریپ کیا تھا۔
karachi
Kacha Robbers
مقبول ترین