Aaj News

پیر, جنوری 13, 2025  
12 Rajab 1446  

مگر مچھ انسان بن کر لوگوں کا شکار کر رہے ہیں؟ حیرت انگیز ویڈیو وائرل

مگرمچھ اپنے شکار کو پھانسے کے لیے ایسا کرتے ہیں، ماہرحیوانات
اپ ڈیٹ 12 جنوری 2025 10:30pm

سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائر ہورہی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک مگرمچھ ایسا لگتا ہے جیسے ڈوبنے کی جعلی حرکت کر رہا ہے تاکہ لوگوں کو اپنے علاقے میں اپنی شکار کو متوجہ کرسکے۔

سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو گردش کر رہی ہے کہ انڈو نیشیا کے شہر بورنیو کے دریائے باریتو میں ایک مگرمچھ انسانوں کو بطورِ شکار اپنی طرف راغب کرنے کے لیے پانی کی سطح پر ہوا میں اپنے جسم کو لہرا رہا ہے۔

پہلی نظر میں انسان دھوکہ کھا جائے شائد کوئی آدمی دریا میں ڈوب رہا ہے اور اس کو بچانے کے کوشش میں انسان دھوکے میں آکر مگرمچھ کا شکار بن جائے۔

مگر مچھ کو چھیڑنے والا شخص زندگی سے محروم ہوتے ہوتے رہ گیا

یہ خیال بعید از قیاس لگتا ہے لیکن اس رویے کے امکان نے توجہ حاصل کر لی ہے۔کہ مگر مچھ کی اگر یہ چال ہے تو عوام الناس بھی ہوشیار ہو جائے اور دریا پر جانے سے گریز کرے۔

سوشل میڈیا صارفین نے لوگوں کو مشورہ دیا ہے کہ ہوشیاررہیں کیوںکہ مگرمچھ شکار کرنے کے لیے ایک اپنی مکارنا صلاحیت کا مظاہرہ مظاہرہ کرتے ہیں۔

دلیر نوجوان نے 150 کلو وزنی زندہ مگر مچھ کندھوں پر اٹھا لیا

ماہرین حیوانات کے مطابق مگرمچھ بعض اوقات شکار کو اپنی طرف متوجہ کرنے کے لیے اس طرح کا سلوک کر سکتے ہیں۔ یہ ایک حکمت عملی ہو سکتی ہے جس کے ذریعے وہ اپنے شکار کو غلط فہمی میں مبتلا کر کے قریب لاتے ہیں۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ سلوک عام طور پر اس وقت دیکھا جاتا ہے جب مگرمچھ اپنے شکار کو پھانستے ہیں یا اپنی جگہ پر قبضہ کرنے کی کوشش کر رہے ہوتے ہیں۔ اس کے باوجود یہ کہنا کہ وہ جان بوجھ کر انسانوں کو پانی میں لانے کی کوشش کر رہے ہیں، ایک پیچیدہ مسئلہ ہے جس پر مزید تحقیق کی ضرورت ہے۔

Indonesia

Crocodiles Pretending