Aaj News

اتوار, جنوری 12, 2025  
11 Rajab 1446  

کراچی میں گزشتہ روز کی نسبت سردی میں اضافہ، مزید ٹھنڈ متوقع

گزشتہ روز کم سے کم درجہ حرارت 12 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا
شائع 12 جنوری 2025 11:41am

کراچی میں گزشتہ روز کی نسبت سردی کی شدت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جہاں کم سے کم درجہ حرارت 9.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا، جبکہ موجودہ درجہ حرارت 11 ڈگری سینٹی گریڈ ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق پیر کو شہر میں معمول سے تیز سرد ہوائیں چل سکتی ہیں جس کے سبب مجموعی درجہ حرارت میں ایک سے دو ڈگری کمی متوقع ہے، صبح کم سے کم پارہ سنگل ڈجیٹ میں 9 ڈگری ریکارڈ ہو سکتا ہے۔

کراچی میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم سرد اور خشک رہے گا جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 28 جبکہ کم سے کم 9 ڈگری سینٹی گریڈ متوقع ہے۔

آج ہلکی دُھند کے باعث حدِ نگاہ 3 کلو میٹر ریکارڈ ہوئی، دن بھر 5 سے 20 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے شمال مشرقی سمت سے ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔

گزشتہ روز کم سے کم درجہ حرارت 12 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔

Karachi Winter