عدالت سے واپسی پر مخالفین کی فائرنگ، 4 افراد جاں بحق 5 زخمی
ملزمان کار پر پانچ منٹ تک فائرنگ کرتے رہے، عینی شاہدین
سرگودھا میں عدالت سے واپسی پر مخالفین پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے، جس کے نتیجے میں چار افراد جاں بحق اور پانچ زخمی ہوگئے۔
خوشاب روڈ پر سبھروال کے قریب کار پر فائرنگ ہوئی، 54 چک شمالی کے رہائشی عدالت سے جا رہے تھے کہ واپسی پر مخالفین نے فائرنگ کرکے 4 افراد کو قتل ک ردیا۔
عینی شاہدین نے بتایا کہ ملزمان کار پر پانچ منٹ تک فائرنگ کرتے رہے۔
ریسکیو حکام کے مطابق فائرنگ سے زخمی ہونے والے 5 افراد راہ گیر ہیں، مقتولین کی شناخت کا عمل جاری ہے۔
firing
sargodha
مقبول ترین