Aaj News

جمعرات, جنوری 09, 2025  
09 Rajab 1446  

کراچی میں آج سے سردی کم ہونے کا امکان، موجودہ درجہ حرارت 10 ڈگری تک پہنچ گیا

دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں کراچی آٹھویں نمبر پر موجود
شائع 09 جنوری 2025 09:21am

کراچی میں سرد ہواؤں کا راج ہے اور پارہ 10 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا جارہا ہے، رات گئے کم سے کم درجہ حرارت 8.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج سے 12 جنوری تک سردی کی شدت میں کمی متوقع ہے، شہر میں اس وقت موسم سرد اور مرطوب ہے اور موجودہ درجہ حرارت 10 ڈگری سینٹی گریڈ ہے جو زیادہ سے زیادہ 26 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا ساکتا ہے۔

ہوا میں نمی کا تناسب 76 فیصد ہے، شمال مشرق سمت سے 7 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوا چل رہی ہے۔

شہر قائد میں فضائی معیار مضر ہے، دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں کراچی آٹھویں نمبر پر موجود ہے، ہوا میں آلودہ ذرات کی مقدار 173 پرٹیکیولیٹ میٹرز ریکارڈ کی گئی ہے۔

Karachi Winter