Aaj News

جمعرات, جنوری 09, 2025  
08 Rajab 1446  

کراچی: لوگوں کے اکاؤنٹس سے غیر قانونی طور پر رقم ٹرانسفر کرنے میں ملوث ملزمان گرفتار

ملزمان آن لائن سکیم کے ذریعے غڈیبٹ اور کریڈٹ کارڈز کا حساس ڈیٹا چوری کرنے میں بھی ملوث ہیں
شائع 08 جنوری 2025 10:32am

کراچی میں ایف آئی اے سائبر کرائم رپورٹنگ سینٹر نے پی ای سی ایچ ایس میں قائم زینتھ کوڈ نامی غیر قانونی کال سینٹر پر کارروائی کرتے ہوئے غیر ملکی بینکوں کے نمائندے بن کر شہریوں کے اکاؤنٹس سے غیر قانونی طور پر رقم ٹرانسفر کرنے میں ملوث سینٹر مالک سمیت چھ ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

ایف آئی آر کی جانب سے درج کئے گئے مقدمے میں کال سینٹر کا مالک کاشف منیر، عمیر کریم، حیدر کریم، نوشاد کریم،عبید اکرم اور مہتاب علی کو نامزد کیا گیا ہے۔

کراچی میں شارٹ ٹرم کڈنیپنگ کا گندا دھندا، سی ٹی ڈی انچارج راجہ عمر خطاب برطرف

ایف آئی آر کے مطابق ملزمان آن لائن سکیم کے ذریعے غیر ملکیوں کے ڈیبٹ اور کریڈٹ کارڈز کا حساس ڈیٹا چوری کرنے میں بھی ملوث ہیں۔

مقدمے کے مطابق ملزمان حساس ڈیٹا کے حصول اور بیلنس ٹرانسفر کے لئے امریکی اور کینیڈین شہریوں کو غیر ملکی بینک نمائندے بن کر کال کرتے تھے۔

حیدرآباد: پولیس اہلکار اپنی تین بچیوں کو فروخت کرنے مجبور

ایف آئی آر کے مطابق کارروائی میں فراڈ کے لئے استعمال ہونے والے الیکٹرانک آلات اور گیجٹس بھی ضبط کئے گئے ہیں۔

Call Center Fraud