Aaj News

جمعرات, جنوری 09, 2025  
08 Rajab 1446  

ٹریفک پولیس نے غریب رکشے والے کا رکشہ جلایا دیا

ٹریفک پولیس نے ڈرائیور حمزہ کو 700 روپے کا چالان دیا تھا
شائع 08 جنوری 2025 09:39am

مردان میں ٹریفک پولیس نے غریب رکشے والے کا رکشہ جلایا دیا۔ ٹریفک افسر وقار اور کانسٹيبل شہزاد نے حمزہ نامی نوجوان کا رکشے پر پٹرول چھڑک کر آگ لگا دی۔

ٹریفک پولیس نے ڈرائیور حمزہ کو 700 روپے کا چالان دیا تھا، رکشہ ڈرائیور نے افسران بالا کو شکایت کی تو افسران بالا نے ٹریفک ٹی او اور کانسٹيبل کو لائن خاضر کردیا۔

فیصل آباد: پولیس حراست میں تین بھائیوں کے قتل میں پولیس کی ایک کے بعد ایک غفلت سامنے آنے لگی

جس کے بعد ٹریفک افسر وقار اور کانسٹيبل شہزاد نے طیش میں آکر رکشہ پر تیل چھڑک کر آگ لگا دی اور موقع سے فرار ہو گئے۔

سندھ پولیس کے اہلکاروں کا مکانوں پر قبضے اور بے گناہ افراد کے اغوا میں ملوث ہونے کا انکشاف

پولیس نے رکشہ ڈرائیور حمزہ کی مدعت میں ٹریفک افسر وقار اور کانسٹيبل شہزاد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔

Mardan Rickshaw set on fire