Aaj News

بدھ, جنوری 08, 2025  
07 Rajab 1446  

سفاری پارک میں ہتھنیوں کی دیکھ بھال کرنے والے عملے کے ٹیسٹ کرائے جائیں گے، ترجمان بلدیہ عظمیٰ

پوسٹ مارٹم یونیورسٹی آف ویٹرنری اینڈ اینیمل سائنسز لاہور کے ماہر پیتھالوجسٹ سے کرایا گیا
شائع 07 جنوری 2025 09:02pm

سفاری پارک میں انتقال کر جانے والی ہتھنی سونیا کی پوسٹ مارٹم رپورٹ کے بعد سفاری پارک میں ہتھنیوں کی دیکھ بھال کرنے والے عملے کے افراد کے بھی ضروری ٹیسٹ کرائے جارہے ہیں، بین الاقوامی ماہرین کے تعاون سے سفاری پارک کے جانوروں کی دیکھ بھال کا انتظام کیا جائے گا۔

کے ایم سی ترجمان کے مطابق سفاری پارک میں گزشتہ ماہ انتقال کر جانے والی ہتھنی سونیا کے پوسٹ مارٹم کی رپورٹ آگئی ہے، پوسٹ مارٹم یونیورسٹی آف ویٹرنری اینڈ اینیمل سائنسز لاہور کے ماہر پیتھالوجسٹ سے کرایا گیا ہے۔

کراچی کے سفاری پارک میں موجود ہتھنی سونیا مر گئی

سفاری پارک میں مرنے والی ہتھنی کی پوسٹ مارٹم رپورٹ سامنے آگئی

کراچی چڑیا گھر کی ہتھنی ’مدھوبالا‘ نے کنٹینر میں سفر کی تربیت مکمل کرلی

پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق انتقال کی وجہ پھیپھڑوں کے ٹشوز اور ایبسسیس میں تنفسی بیماری اور سیپسس پیدا ہونا تھا، بین الاقوامی ماہرین کی مشاورت سے سفاری پارک کی دیگر دو ہتھنیوں کا بھی مکمل طبی معائنہ کرایا جا رہا ہے، پوسٹ مارٹم رپورٹ کی روشنی میں ہتھنیوں کو جراثیم اور انفکیشنز سے فوری حفاظت فراہم کی.

kmc

karachi

Hathni Sonia