Aaj News

بدھ, جنوری 08, 2025  
07 Rajab 1446  

کراچی میں رواں سال موسم سرما کی سرد ترین رات ریکارڈ، درجہ حرارت 6 ڈگری تک گر گیا

محکمہ موسمیات کے مطابق جنوری کا اوسط درجہ حرارت 12 ڈگری سینٹی گریڈ ہے
شائع 07 جنوری 2025 10:33am

کراچی میں رواں سال موسم سرما کی سرد ترین رات ریکارڈ کی گئی ہے، جس کے ساتھ ہی شہر میں مزید ٹھنڈ بڑھنے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

کراچی میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کم سے کم اوسط درجہ حرارت آٹھ ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق جنوری کا اوسط درجہ حرارت 12 ڈگری سینٹی گریڈ ہے، شہر میں جناح ٹرمینل پر سب سے زیادہ سردی ریکارڈ کی گئی ہے۔

خیبرپختونخوا: موسم سرما کی تعطیلات ختم، اسکول کھل گئے

گزشتہ رات جناح ٹرمینل پر درجہ حرارت 6.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، گلستان جوہر میں 7.5 ڈگری جبکہ شاہراہ فیصل پر 11.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

اسی طرح ماڑی پور میں 10 اور بن قاسم میں درجہ حرارت 11 ڈگری ریکارڈ ہوا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں صبح کے وقت بھی سرد ہواؤں کا راج ہے اور پارہ 19 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا جارہا ہے، شہر میں اس وقت موسم سرد اور خشک ہے اور موجودہ درجہ حرارت 19 ڈگری سینٹی گریڈ ہے جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 26 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔

چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز کا کہنا ہے کہ 9 جنوری سے سردی کی شدت میں کمی متوقع ہے، مغربی ہواؤں کا سلسلہ بلوچستان میں داخل ہوگا، جس سے کراچی میں جاری سردی کی شدت میں کمی ہوگی، لیکن 12 جنوری سے سردی کی شدت میں ایک بار ہھر اضافہ متوقع ہے۔

سردار سرفراز نے بتایا کہ شہر سمیت پورے صوبہ میں آئندہ ہفتے تک بارش کا کوئی امکان نہیں ہے۔

karachi

Karachi Winter