Aaj News

منگل, جنوری 07, 2025  
07 Rajab 1446  

تاجر فراز خان پر فائرنگ کے مقدمے میں مئیر کراچی کے ترجمان سمیت 3 افراد نامزد

مجھ پر حملہ کروانے میں میرے پارٹنر کرم اللہ، مظہر اور منصور شاہ شامل ہیں، تاجر فراز خان
شائع 06 جنوری 2025 11:08am

کراچی میں اتوار کو برنس روڈ فوڈ اسٹریٹ کے صدر اور تاجر فراز خان کو حملے میں زخمی کرنے پر درج مقدمے میں میئر کراچی کے ترجمان سمیت تین افراد کو نامزد کردیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق اتوار کو شاہراہ فیصل پر نرسری کے قریب دو موٹر سائیکلوں پر سوار چار ملزمان نے تاجر اور برنس روڈ فوڈ اسٹریٹ کے صدر فراز خان کو فائرنگ کرکے زخمی کردیا تھا۔

فراز خان نے میئر کراچی کے ترجمان کرم اللہ سمیت تین ملزمان کو ٹیپو سلطان تھانے میں درج مقدمے میں نامزد کیا ہے لیکن پولیس کی جانب سے اب تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں لائی گئی ہے۔

لڑائی کے بعد پڑوسن کو صلح کے بہانے گھر بلا کر قتل کردیا گیا

فراز خان نے پولیس کو دیے گئے بیان میں بتایا کہ ’میں اپنی کار میں سوار ہو کر برنس روڈ سے اپنے گھر پی ای سی ایچ ایس جارہا تھا کہ شاہراہ فیصل پر نرسری کے قریب دو موٹر سائیکلوں پر سوال چار ملزمان نے مجھ پر فائرنگ کی، ایک گولی دائیں گال پر لگی اور گردن سے پار ہوگئی جب کہ دوسری گولی میری گاڑی پر بھی لگی‘۔

تاجر کے مطابق ’مجھ پر حملہ کروانے میں میرے پارٹنر کرم اللہ، مظہر اور منصور شاہ شامل ہیں، انہوں نے مجھ سے 9 کروڑ 87 لاکھ کی رقم روڈ پیچنگ اور گارڈن کی صفائی کے ٹھیکوں کیلئے مختلف اوقات میں لی، میں نے اپنی رقم واپس مانگی تو انہوں نے مجھے اسلام آباد سے بلوا کر جان سے مارنے کی دھمکی دی اور کہا کہ پیسے بھول جاؤ ورنہ جان سے جاؤگے‘۔

پیزا ڈیلیوری بوائز کو لوٹنے والا 3 رکنی گینگ گرفتار، ماسٹر مائنڈ خاتون نکلی

دوسری جانب میئر کراچی کے ترجمان نے خود پر درج مقدمے کے خلاف مؤقف دیتے ہوئے کہا کہ ’شرپسند عناصر شہر کو ترقی کرتا نہیں دیکھنا چاہتے، میرے خلاف جھوٹا مقدمہ درج کراکر بلیک میل کرنے کی کوشش کر جارہی ہے، جھوٹے مقدموں سے ڈرنے والا نہیں، ہر قسم کی انکوائری کیلئے تیار ہوں‘ ۔

mayor karachi

Karamuulah Waqasi

Business Man Faraz Khan