80 گاڑیوں پر مشتمل قافلے میں امدادی نہیں تاجر برادری کا سامان ہے، انجمن تاجران پاراچنار
قافلے میں جتنی بھی اشیاء ضروریات ہیں وہ ہم نے اپنی مدد آپ کے تحت خریدی ہیں, صدر انجمن تاجران
انجمن تاجران پارا چنار کا کہنا ہے کہ 80 گاڑیوں پر مشتمل قافلے میں سامان تاجر برادری کا ہے، حکومت اس کو امدادی قافلہ سمجھ کر اپنے نام سے منسوب کرا رہی ہے۔
انجمن تاجران پاراچنار نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ہمارے کروڑوں روپے سامان پر خرچ ہوئے ہیں، قافلے میں امدادی چیزیں کچھ بھی نہیں ہیں، سارا دکانداروں اور تاجروں کا سامان ہے۔
کرم میں امن معاہدے کے باوجود داخلی و خارجی راستے آج بھی بند، سڑکیں کھولنے کیلئے احتجاجی دھرنا جاری
صدر انجمن تاجران نے کہا کہ قافلے میں جتنی بھی اشیاء ضروریات ہیں وہ ہم نے اپنی مدد آپ کے تحت خریدی ہیں۔
ان کا کہنا تھا کپہ لوگوں کو مشکلات کا سامنا ہے، حکومت جلد از جلد اس کو پاراچنار کی جانب روانہ کر دے۔
Parachinar
Kurram Situation
مقبول ترین