کراچی: موٹر سائیکل چوری کیلئے خواتین کا استعمال کئے جانے کا انکشاف
واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر آگئی
شہر قائد میں موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں کیلئے خواتین کا استعمال کئے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔
کراچی کے برگیڈ تھانے کی حدود نیو الحمد لان کیفے اسٹوڈنٹ بریانی کے قریب موٹر سائیکل چوری کی واردات ہوئی، جس کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر آگئی ہے۔
سی سی ٹی وی فوٹیج میں خاتون اور لڑکے کو دیکھا جاسکتا ہے۔
لڑکا اور لڑکی کچھ دیر تک گلی میں کھڑے رہے اور موقع دیکھتے ہی موٹر سائیکل چرا کر لے گئے۔
واقعے کی اطلاع بریگیڈ پولیس کو دے دی گئی ہے، پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات کی جارہی ہیں۔
مقبول ترین