Aaj News

منگل, جنوری 07, 2025  
06 Rajab 1446  

کراچی میں 2024 کا آخری قتل کس کا ہوا؟

نادرا بھی شناخت کرنے سے قاصر
شائع 05 جنوری 2025 12:40pm

سال 2024 کا کراچی میں آخری قتل ایک خاتون کا ہوا ہے، پانچ روز قبل شاہ لطیف ٹاؤن میں فائرنگ سے خاتون کو قتل کیا گیا، مقتولہ کی شناخت تاحال نہ ہوسکی۔

پولیس کے مطابق 31 دسمبر کو مقتولہ کو راہ چلتے گولیوں کا نشانہ بنایا گیا تھا، مقتولہ کو چار نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کرکے قتل کیا اور فرار ہوگئے تھے۔

کراچی میں رات گئے خون کی ہولی، 2 افراد جاں بحق، 9 زخمی

پولیس کا کہن اہے کہ مقتولہ کے پاس سے سولہ ہزار روپے کی رقم برآمد ہوئی تھی، لیکن کوئی شناختی دستاویزات اور موبائل فون نہیں ملا، جس مقام پر قتل ہوا اس کے اطراف کوئی سی سی ٹی وی کیمرا موجود نہیں ہے۔

راولپنڈی کے مختلف تھانوں کی حدود سے ملائشین نژاد سمیت 5 لڑکیاں مبینہ طور پر اغوا

خاتون کو کیوں اور کس لیے قتل کیا گیا، پولیس پتہ نہ لگا سکی۔ حکام کا کہنا ہے کہ مقتولہ کے فنگر پرنٹ نادرا کو بھجوا دیے گئے ہیں، لیکن نادرا کو بھی مقتولہ کی شناخت کے حوالے سے کوئی معلومات نہ ملی۔

پولیس کا دعویٰ ہے کہ جلد شناخت ہونے کے بعد قتل کا معمہ حل کرلیا جائے گا۔

Karachi Police

Karachi Street Crimes

Karachi 2024 Last Murder