سردی سے بچنے کیلئے کمرے میں ہاتھ تاپنے والے 5 بچے جاں بحق
بچوں نے سردی سے بچنے کیلئے کمرے میں کوئلے جلا رکھے تھے
پنجاب کے علاقے گجرات میں دم گھٹنے سے پانچ بچے جاں بحق ہوگئے۔
گجرات کے علاقے شاہ جہانگیر روڈ پر بکرا منڈی کے قریب گھر سے 5 بچوں کی نعشیں ملی ہیں۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق مرنے والوں میں چار بھائی اور ایک بہن شامل ہے، جن کی لاشوں کی ضابطے کی کارروائی ڈی ایچ کیو عزیز بھٹی شہید ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
متوفین کی شناخت 13 سالہ لائبہ، 11 سالہ ہاشم، 10 سالہ ہادی، 6 سالہ خنان اور 6 سالپ فیاض کے ناموں سے ہوئی ہے۔
والدہ نے بتایا کہ وہ اسپتال گئی ہوئیں تھیں اور واپس آنے پر چاروں بچوں کو کمرے میں بے ہوش پایا۔ بچوں نے سردی سے بچنے کیلئے کمرے میں کوئلے جلا رکھے تھے۔
ابتدائی تحقیقات کے مطابق بچوں کی موت دم گھٹنے سے ہوئی ہے۔
مقبول ترین