تھیٹر ڈیتھ آف سیلزمین 8 جنوری سے ناپا میں پیش کیا جائے گا
انگریزی کھیل ڈیتھ آف سیلزمین اردو ترجمہ کے ساتھ ناپا میں پیش کیا جائے گا، سی ای او ناپا جنید زبیری کہتے ہیں یہ ایک شہرہ آفاق کھیل ہے جسے دنیا بھر میں کئی ایوارڈ مل چکے ہیں۔
آرتھر ملر کا مشہور ڈرامہ، ڈیتھ آف اے سیلز مین، 8 جنوری سے نیشنل اکیڈمی آف پرفارمنگ آرٹس میں اردو میں پیش کیا جائے گا ۔
سی ای او جنید زبیری ڈرامے کے ڈائریکٹر فیضان چاولہ اور کاسٹ ممبران کے ساتھ کانفرس کرتے ہوئے کہنا تھا یہ ڈرامہ پاکستانی معاشرے کی مطابقت کی عکاسی کرتا ہے۔
کھیل کے ہدایت کار فیضان چاولہ نے کہا کہ وہ ہمیشہ سے اس ڈرامے کی ہدایت کاری کرنا چاہتے تھے کیونکہ اس کا موجودہ پاکستانی معاشرے سے تعلق ہے۔
ڈرامے کے فنکار صفیہ بھلائیشہ، اسامہ خان، زوہیر زبیر اور اشمل لالوانی اپنے اپنے کرداروں کو بیان کیا اور کہا کہ اس ڈرامے میں موضوعات کی تہیں ہیں۔
سی ای او ناپا جنید زبیری نے کہا کہ اس ڈرامے کو اس کی جذباتی گہرائی کی وجہ سے منتخب کیا گیا ہے۔
کھیل کی کہانی
ڈیتھ آف سیلزمین ایک مشہور امریکی ڈرامہ ہے جو آرتھر ملر نے 1949 میں لکھا تھا۔ یہ ڈرامہ ایک متوسط طبقے کے خاندان کی کہانی بیان کرتا ہے، جس کے مرکزی کردار ولی لومن ہیں جو ایک سیلز مین ہیں۔ ولی کی زندگی میں ذاتی اور پیشہ ورانہ مشکلات آتی ہیں، اور وہ اپنے خوابوں اور حقیقت کے درمیان لڑتے ہیں۔
ڈرامہ ولی کی جدوجہد کو دکھاتا ہے کہ وہ اپنے خاندان کو بہتر زندگی دینے کی کوشش میں ہیں، مگر انہیں یہ احساس ہوتا ہے کہ ان کے خواب اور حقیقت میں فرق ہے۔ ان کے بیٹے بیف اور ہیپی بھی اپنے والد کے تحت دباؤ میں ہیں اور اپنے مستقبل کو تلاش کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔
ڈیتھ آف سیلزمین“ انسان کی ناکامیوں، خوابوں کی حقیقت، اور معاشرتی دباؤ کو ظاہر کرتا ہے اور ایک سچی تصویر پیش کرتا ہے کہ کس طرح فرد اپنی زندگی کے مقصد کو تلاش کرنے میں کامیاب یا ناکام ہو سکتا ہے۔