کراچی: شاہ لطیف ٹاؤن میں نوجوان کے قتل کا معمہ نو مہینے بعد حل
کراچی کے علاقے شاہ لطیف ٹاؤن میں نوجوان منور علی کے قتل کا معمہ نو مہینے بعد حل کرلیا گیا ہے، پولیس نے قتل کی واردات میں ملوث دو خواتین سمیت پانچ افراد کو گرفتار کرلیا۔
تفتیشی حکام کے مطابق مقتول کو گزشتہ سال 21 اپریل کو قتل کیا گیا تھا۔
تفتیشی حکام نے بتایا کہ مقتول منور علی اور وسیم سلمیٰ خاتون کی بیٹی سے شادی کرنا چاہتے تھے، سلمیٰ نے مقتول منور علی کو راستے سے ہٹانے کی شرط پر وسیم کو صائمہ سے شادی کی پیشکش کی، جس پر ملزمان نے منور علی کو گلا دبا کر قتل کیا۔
ہوٹل میں مسلح شخص کی فائرنگ سے 2 بچوں سمیت 10 افراد قتل
تفتیشی حکام کے مطابق سب سے پہلے مرکزی کردار سلمیٰ کو گرفتار کیا گیا جس نے انکشافات کیے۔
حکام نے بتایا کہ ملزم وسیم نے منور علی کو قتل کرنے کے لئے دو لوگوں کو سپاری بھی دی، ملزمان نے مقتول منور علی کو چادر میں لپیٹ کر بوری بند لاش ریلوے کی پٹری پر پھینکی۔
احتجاج کریں قانون ہاتھ میں نہ لیں، کراچی میں نمائش سے گرفتار ملزمان کو جج کی نصیحت
حکام کے مطابق گرفتار ملزمان میں سلمیٰ، صائمہ، صفدر، صابر اور وسیم شامل ہیں، گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش کی جارہی ہے۔