Aaj News

ہفتہ, جنوری 04, 2025  
03 Rajab 1446  

پاراچنار میں پشاور کا رہائشی قتل، سر کاٹ کر ٹھوکریں ماری گئیں

مقتول ندیم بیمار بچے کیلئے دوائی لینے سدہ گیا تھا، اہل خانہ
شائع 01 جنوری 2025 03:59pm

پاراچنار کے علاقے سدہ لوئر کرم میں پشاور کے ایک مسافر کو قتل کردیا گیا، ندیم نامی مقتول کا سر کاٹ کر ٹھوکریں ماری گئیں۔

ذرائع کے مطابق مقتول ندیم کی میت کو ہیلی کاپٹر کے زریعے پشاور منتقل کیا جائے گا، اس کا جنازہ پاراچنار دھرنے میں پہنچا دیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق سدہ میں دہشت گردوں نے کٹۓ ہوئے سر کو ٹھوکریں مارنے کی ویڈیو بھی جاری کردی۔

تحصیل چئیرمین مزمل حسین کا کہنا ہے کہ لوئر کرم میں گلے کاٹنے والے دہشت گرد دندناتے پھر رہے ہیں ۔

ذرائع کے مطابق خانہ بدوش ندیم نامی شخص لوئر کرم میں اہل خانہ سمیت ایک جھونپڑی میں رہائش پذیر تھا۔

اہل خانہ کا کہنا ہے کہ کل بیمار بچے کیلئے دوائی لینے سدہ گیا تھا، ندیم نامی اس ملنگ مسافر کو پاراچنار کا باشندہ ہونے کے شبہ میں قتل کرکے سر کاٹا گیا۔

Parachinar

Beheading

Kurram Situation