قائمہ کمیٹی برائے انسانی حقوق کا جلد اڈیالہ جیل کا دورہ کرنے کا فیصلہ
قائمہ کمیٹی برائے انسانی حقوق نے جلد اڈیالہ جیل کا دورہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ رکن کمیٹی زرتاج گل نے تجویز دی کہ جیل سپرٹنڈنٹ کو لیٹر بھیجیں کہ کمیٹی دورہ کرنا چاہتی ہے۔ سیکرٹری کمیٹی نے کہا کہ کمیٹی کے پاس یہ حق ہے کہ وہ جیلوں کا دورہ کرے، کمیٹی کسی بھی وقت دورہ کر سکتی ہے۔
بدھ کو قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے انسانی حقوق کا اجلاس ہوا، اجلاس کی صدارت صاحبزادہ محمد حامد رضا نے کی۔
دوران اجلاس پی ٹی آئی رکن اسمبلی اور کمیٹی ممبر زرتاج گل نے کہا کہ قیدیوں کے حقوق اور اصلاحات کی ضرورت ہے، قیدی وین بلٹ پروف تو ہے ،لائف پروف نہیں، اس میں سانس لینا بھی مشکل ہوتا ہے، میرا ذاتی تجربہ رہا ہے۔
زرتاج گل نے کہا کہ جیلوں میں قید خواتین کی بہتری کیلئے اقدامات کی ضرورت ہے۔
سیکرٹری برائے وزارت انسانی حقوق نے کہا کہ جیلوں میں بہتری کی بہت گنجائش موجود ہے۔
زرتاج گل نے کہا کہ سیاسی قیدیوں کا اسٹیٹس بیرکس کے دورہ سے متعلق کہا تھا۔
جس پر سیکریٹری وزارت انسانی حقوق نے کہا کہ قیدیوں کا ڈیٹا کمیٹی کو فراہم کر دیا ہے۔
قائمہ کمیٹی برائے انسانی حقوق نے جلد اڈیالہ جیل کا دورہ کرنے کا فیصلہ کیا۔
زرتاج گل نے کہا کہ جیل سپرٹنڈنٹ کو لیٹر بھیجیں کہ کمیٹی دورہ کرنا چاہتی ہے۔
جس پر سیکریٹری کمیٹی نے کہا کہ کمیٹی کے پاس یہ حق ہے کہ وہ جیلوں کا دورہ کرے، کمیٹی کسی بھی وقت دورہ کر سکتی ہے۔
چئیرمین کمیٹی نے کہا کہ جلد ہی ایک کمیٹی بنائیں گے جو دورہ کرے گی۔