Aaj News

جمعہ, جنوری 03, 2025  
02 Rajab 1446  

آزاد کشمیر کے اسکولوں میں موسم سرما کی تعطیلات میں اچانک اضافہ

اس حوالے سے محکمہ تعلیم نے نوٹیفکیشن جاری کردیا
شائع 31 دسمبر 2024 09:07pm
فائل فوٹو
فائل فوٹو

آزاد کشمیر کے سرکاری اور نجی تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی تعطیلات میں اضافہ کردیا گیا۔

آزاد کشمیر کے محکمہ تعلیم نے موسم سرما کی تعطیلات میں توسیع کا اعلان کردیا۔

محکمہ تعلیم نے آزاد کشمیر میں موسم اور سخت سردی کی صورت حال کے پیش نظر اسکولوں میں تعطیلات میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ آزاد کشمیر میں تعلیمی ادارے 2 فروری کے بجائے 6 فروری کو کھلیں گے، موسم سرما کی تعطیلات میں 4 جنوری 2025 تک توسیع کی گئی ہے، جس کا اطلاق تمام سرکاری و نجی تعلیمی اداروں پر ہوگا۔

azad kashmir

Schools

winter holidays

holiday

Summer Vacations

school holidays

WINTER VACATION