چنیوٹ میں دھند کے باعث افسوسناک واقعہ، کار سیم نالے میں گرنے سے ہلاکتیں
ریسکیو ٹیموں نے رات گئے آپریشن کے دوران ایک سالہ حربین کی لاش نکال لی۔
چنیوٹ: دھند کی وجہ سے سیم نالے میں ایک کار گرنے کے نتیجے میں 2 خواتین اور ایک کمسن بچی جاں بحق ہو گئی ہیں۔
کار میں خواتین سمیت 5 افراد اور ایک سالہ بچی سوار تھیں۔ ریسکیو ٹیموں نے رات گئے آپریشن کے دوران ایک سالہ حربین کی لاش نکال لی۔
ریسکیو ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر بچ جانے والوں کی تلاش شروع کی اور متاثرہ افراد کی مدد کی۔ متعلقہ حکام نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ دھند کے دوران احتیاط برتیں۔
واضح رہے کہ گھوٹکی میں اوباڑو کموں شہید قومی شاہراہ کے مقام پر دھند کی وجہ سے ایک مسافر بس الٹ گئی۔ خوش قسمتی سے حادثے میں تمام مسافر معجزانہ طور پر محفوظ رہے۔
car accident
fogs
مقبول ترین