Aaj News

جمعرات, جنوری 02, 2025  
01 Rajab 1446  

مقامی اور عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں کمی ہوگئی

سونے کی شوقین خواتین کے لیے اچھی خبر
شائع 30 دسمبر 2024 03:25pm

کراچی: مقامی اور عالمی منڈی میں سونے کی قیمتوں میں کمی ہوگئی۔

رپورٹ کے مطابق 600 روپے کی کمی فی تولہ سونا 2 لاکھ 72 ہزار600 روپے پر آگیا۔

10 گرام سونے کی قیمت 514 روپے کی کمی سے 2 لاکھ 33 ہزار 711 روپے ہوگئی ہے۔

دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں بھی 6 ڈالر کی کمی سے فی اونس سونا 2 ہزار 614 ڈالر کی سطح پر آگیا۔

Gold prices

decrease

local and international