کراچی: پولیس نے اسکول پر قبضے کی کوشش ناکام بنادی، خواتین سمیت 10 افراد گرفتار
کراچی کے علاقے گلستان جوہر بلاک 17 میں پولیس نے اسکول پر قبضے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے دو خواتین سمیت 10 افراد کو گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق اسکول میں 300 سے زائد طلباء زیر تعلیم ہیں۔
پولیس کے مطابق واقعے کا مقدمہ اسکول کے سیکیورٹی سپروائزر محمد علی کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے۔
واقعے کی درج ایف آئی آر کے مطابق سیکیورٹی سپروائزر نے بتایا کہ اسکول کے مالک محمد شعیب عمرے کی ادائیگی کیلئے گئے ہوئے ہیں، مجھے اسکول سے سیکیورٹی گارڈ نے فون کرکے بتایا کہ 10 سے زائد مرد اور خواتین بہانے سے اسکول کی بلڈنگ میں گھس آئے ہیں، اسکول میں زبردستی داخل ہونے والے افراد نے سیکیورٹی گارڈز سے اسلحہ بھی چھین لیا۔
کرم صورت حال پر کراچی میں 13 مقامات پر دھرنے، ناتھا خان اور ملیر 15 پر احتجاج ختم
سیکیورٹی سپروائزر نے بتایا کہ ہم نے شاہراہ فیصل تھانے جاکر پولیس کو اطلاع دی،پولیس نے چھاپا مار کر اسکول سے دو خواتین سمیت 10 افراد کو گرفتار کرلیا۔
ایف آئی آر میں دعویٰ کیا گیا کہ اسکول کے آفس میں رکھی 6 لاکھ روپے سے زیادہ کی رقم غائب ہے، اسکول سے لیپ ٹاپ، اے سی اور دیگر سامان بھی غائب ہے۔
ایف آئی آر کے متن کے مطابق گرفتار افراد نے بتایا کہ انہوں نے یہ سب اسکول کی بلڈنگ کے مالک کے کہنے پر کیا۔
Comments are closed on this story.