Aaj News

بدھ, اپريل 09, 2025  
10 Shawwal 1446  

کراچی ٹریفک پولیس نے چار لاکھ ٹریفک چالان کے کروڑوں روپے غائب کردئے

سال 2024 کے ٹریفک پولیس کی جانب سے مرتب کردہ اعداد وشمار میں ہیرا پھیری سامنے آگئی۔
شائع 28 دسمبر 2024 03:07pm

کراچی ٹریفک پولیس نے چار لاکھ ٹریفک چالان کے کروڑوں روپے غائب کردئے۔

سال 2024 کے ٹریفک پولیس کی جانب سے مرتب کردہ اعداد وشمار میں ہیرا پھیری سامنے آگئی۔

آج نیوز ٹریفک پولیس کی جانب سے 2024 میں مرتب کردہ دونوں فہرستیں سامنے لے آیا۔

ٹریفک پولیس کی جانب سے 2024 میں 15 لاکھ 52 ہزار 108 شہریوں کے چالان کیے گئے۔

ٹریفک پولیس کی دونوں لسٹوں میں 11 لاکھ 56 ہزار 947 چالان کرکے 85 کروڑ 83 لاکھ 79 ہزار 300 روپے ریکوری ظاہر کی گئی۔

Karachi Traffic Police

Challan Corruption