Aaj News

اتوار, دسمبر 29, 2024  
26 Jumada Al-Akhirah 1446  

کراچی: گاڑی میں سوار چار ملزمان نے ماں اور بیٹی کو اغوا کرلیا

سی سی ٹی وی فوٹیچ سے ایک ملزم کی شناخت ہوگئی، پولیس
شائع 28 دسمبر 2024 11:09am

کراچی کے علاقے شانتی نگر سے گاڑی میں سوار چار ملزمان نے ماں اور بیٹی کو اغوا کرلیا، واقعہ کا مقدمہ عزیز بھٹی تھانے میں درج کرلیا گیا ہے.

مدعی نے پولیس کا بتایا کہ اس کی ماں اور بہن کو چار نامعلوم ملزمان نےاغوا کیا۔

موٹر وے پر دھند سے ہولناک حادثہ، خاندان کے 6 افراد ہلاک

پولیس کے مطابق سی سی ٹی وی فوٹیچ سے ایک ملزم کی شناخت ہوگئی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مغویہ رحیم یار خان میں چوہدری سعید کے گھر ملازمت کرتی تھی اور چھ ماہ قبل واپس کراچی آگئی تھی۔

پاکستانیوں کو یورپ بھجوانے میں بھارتی انسانی سمگلر ملوث نکلے

پولیس کے مطابق خدشہ ہے کہ معاملہ لین دین کا ہے۔

karachi

kidnap