Aaj News

ہفتہ, دسمبر 28, 2024  
26 Jumada Al-Akhirah 1446  

پاکستانیوں کو یورپ بھجوانے میں بھارتی انسانی سمگلر ملوث نکلے

کراچی ایئر پورٹ پر انسانی اسمگلنگ کا منصوبہ ناکام
شائع 28 دسمبر 2024 09:09am

پاکستانیوں کو یورپ بھجوانے میں بھارتی انسانی سمگلروں کے ملوث ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔

وفاقی تحقیقاتی ادارے ”ایف آئی اے“ نے کراچی ایئر پورٹ پر انسانی اسمگلنگ کا منصوبہ ناکام بنادیا۔

ایف آئی اے کی کارروائی کے باعث غیر قانونی طریقے سے یورپ جانے کی بھارتی سازش بے نقاب ہوگئی اور چار مسافر گرفتار کرلیے گئے۔

گرفتار ملزمان میں حسیب احمد، قیصر احمد، عثمان علی اور ایجنٹ عبدالشکور شامل ہے، جس کے موبائل فون سے اہم شواہد ملے ہیں۔

ایجنٹ عبدالشکور انڈین ایجنٹ سے رابطے میں تھا، گوتم شرما نامی بھارتی ایجنٹ نے ملزمان کو آذربائیجان سے پولینڈ بھجوانا تھا۔

انسانی اسمگلر نے چودہ لاکھ روپے فی کس معاہدہ کیا تھا، ملزمان نے ایجنٹ کو دو لاکھ پچاس ہزار ایڈوانس دیے تھے۔

ملزمان کو اینٹی ہیومن ٹریفکنگ کراچی منتقل کردیا گیا ہے۔

FIA

Indian Human Trafficker

Pakistani Agent