Aaj News

جمعرات, دسمبر 26, 2024  
23 Jumada Al-Akhirah 1446  

پولیس اہلکار ہی ٹارگٹ کلنگ کرنے لگے، شہری پر گھٹنوں کے بل کرکے اندھا دھند فائرنگ

پولیس اہلکاروں نے مقتول کے مخالفین کی ایما پر ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنایا، لواحقین
اپ ڈیٹ 25 دسمبر 2024 01:55pm

پنجاب کے شہر منڈی بہاؤالدین میں پولیس نے مبینہ ٹارگٹ کلنگ کے ذریعے شہری کو قتل کردیا۔

لواحقین کی جانب سے درج مقدمے میں کہا گیا کہ پولیس نے شہری کو گولیاں مار کر قتل کیا، پولیس اہلکاروں نے شہری کو گھٹنوں کے بل کرکے اندھا دھند فائرنگ کی۔

لواحقین کا کہنا ہے کہ پولیس اہلکاروں نے مقتول احمد یار کے مخالفین کی ایما پر ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنایا۔

پولیس کے مطابق پولیس کی وردی میں ملبوس دونوں اہلکار قتل کی واردات کے بعد جائے وقوعہ سے فرار ہوگئے۔

پولیس نے مقتول احمد یار کی لاش تحویل میں لے کر سرکاری ہسپتال منتقل کردی ہے۔

تھانہ میانہ گوندل کی پولیس نے مقتول کے بیٹے فرحان کی مدعیت میں قتل کا مقدمہ درج کر لیا، اندراج مقدمہ قتل میں سب انسپکٹر حذیفہ اور پولیس کانسٹیبل ساجد کو نامزد کیا گیا ہے۔

Target Killing

Punjab police

mandi bahauddin