2024 شوبز انڈسٹری پر بھاری گزرا، کون کون دنیا چھوڑ گیا
سال 2024 شوبز انڈسٹری پر بھاری گزرا۔ رواں برس کئی تجربہ کار پاکستانی اداکار انتقال کر گئے۔
نیا سال اپنے ساتھ نئی محفلیں، نئی رونقیں لائے گا، مگر ان رونقوں میں ایک کمی کا احساس ہمیں ستائے گا، یہ احساس ان فنکاروں کی یاد ہوگا جو نئے برس کا سورج نہیں دیکھ سکے۔
مایہ ناز اداکار و صداکار طلعت حسین 26 مئی 2024 کو تراسی برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔
معروف مزاحیہ اداکار سردار کمال اسی برس 52 سال کی عمر میں خالق حقیقی سے جاملے۔
محسن عباس حیدر کے والد انتقال کر گئے
معروف شیف ناہید انصاری جولائی میں چھاتی کے کینسر سے جنگ لڑتے ہوئے انتقال کر گئیں۔
گلوکارہ اور موسیقار ہانیہ اسلم جو گیارہ اگست کو دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئیں۔ 80 سے زائد فلموں کے خالق ہدایتکار الطاف حسین 16 ستمبر کو لاہور میں انتقال کر گئے۔
سینئر اداکار مظہر علی 8 اکتوبر کو 70 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔
اداکار اور کامیڈین عابد کشمیری جو 11 اکتوبر کو 74 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔ موسیقار اور طبلہ نواز استاد طافو 26 اکتوبر کو لاہور میں انتقال کر گئے۔
زندگی رواں دواں رہے گی مگر ان فنکاروں کی یادیں ہمیشہ ہمارے دلوں کو گرماتی رہیں گی۔