Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

عوام نے خاتون کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کرنے والے نوجوان سے عشق کا بھوت اُتار دیا

نوجوان کی مار دھلائی کے وقت عوام نے ویڈیو بھی بنائی جو وائرل ہوگئی
شائع 22 دسمبر 2024 03:34pm

چنیوٹ: فیصل آباد روڈ پر خاتون کو چھیڑنے پر عوام نے نوجوان کی پھینٹی لگا دی۔

ذرائع کے مطابق خاتون کو چھیڑنے اور موبائل نمبر مانگنے پر عوام نے نوجوان کی خوب تسلی کی۔

ذرائع نے بتایا کہ اقبال نامی نوجوان بھٹو کالونی میں خاتون کیساتھ چھیڑ چھاڑ کر رہا تھا۔

خاتون کے شور مچانے پر عوام نے ناکام عاشق کی خوب دھلائی کر ڈالی۔

کراچی: خاتون کے سامنے مکمل برہنہ ہونے والے اوباش نوجوان کیخلاف مقدمہ درج

نوجوان کی مار دھلائی کے وقت عوام نے ویڈیو بھی بنائی۔ فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے نوجوان کو عوام لاتوں اور گھونسوں ٹھکائی کررہی ہے۔

کراچی میں درندے نے طالبات کے سامنے نازیبا حرکت کر دی

واقعہ کی ویڈیو فوٹیج سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی تاہم پولیس واقعہ سے لاعلم نظر آئی۔

chiniot

boy

People thrashed

for teasing a woman