Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

تلخ کلامی کے بعد ملزم گھوڑے پر سوار ہو کر حملہ کرنے پہنچ گیا

حیدر نامی شخص کی علی ذالفقار کے ساتھ گزشتہ روز تکرار ہوئی
شائع 22 دسمبر 2024 09:01am

پنجاب کے شہر وزیرآباد میں گھر کے سامنے فائرنگ سے منع کرنا شہری کا جرم بن گیا۔ تلخ کلامی کے بعد ملزم گھوڑے پر سوار ہو کر حملہ کرنے پہنچ گیا۔

واقعے کی درج ایف آئی آر کے مطابق حیدر نامی شخص کی علی ذالفقار کے ساتھ گزشتہ روز تکرار ہوئی۔

تکرار کے بعد نامعلوم شخص گھوڑے پر سوار ہو کر گلی میں آیا اور فائرنگ کی۔