Aaj News

ہفتہ, دسمبر 21, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

’دیوتا شیواپنی بیوی کے انتقال پر روئے تو ان کے آنسو سے تالاب بن گیا‘

دیومالائی محبت کی داستان چکوال کے علاقے چواسیدن شاہ میں موجود کٹاس راج مندرہندوبرادری کی مقدس عبادت گاہ ہے
شائع 20 دسمبر 2024 08:14pm
Devmalai Love Story, Katas Raj Temple - Aaj News

چکوال میں واقع کٹاس راج کا علاقہ ہندوبرادری کیلئےمقدس مقام کی حیثیت رکھتا ہے،یہاں موجود مندر اور تالاب کی تاریخ ہزاروں سال پرانی ہے۔

دیومالائی محبت کی داستان چکوال کے علاقے چواسیدن شاہ میں موجود کٹاس راج مندرہندوبرادری کی مقدس عبادت گاہ ہے تاریخ دانوں کے مطابق کٹاس راج کےمندروں کی تاریخ 2ہزار برس پرانی ہے۔

یہاں موجود تالاب سے متعلق ہندومت میں یہ روایت عام ہے کہ ان کے دیوتا شیواپنی بیوی کے انتقال پر روئے تو ان کے آنسو سے تالاب بن گیا، جو کبھی خشک نہیں ہوااس تالاب کے پانی کو ہندو مقدم سمجھتے ہیں۔

ست گڑھ کےمندر اپنے اندر قدیم تاریخ سموئے ہوئے ہیں ہندوؤں کے نزدیک یہ شیو دیوتا کی محبت کا مسکن ہے کہا جاتا ہے کہ پانچ ہزار سال قبل ہندوؤں کے بھگوان شیو نے مندر کی بنیاد خود رکھی ایک اور روایت میں ان دیوہیکل عمارتوں کو بادشاہوں کی آرام گاہ بتایا گیا ہے۔

ہرسال ہزاروں ہندو تاتری اپنےمذہبی رسومات کی ادائیگی کیلئے کٹاس راج آتے ہیں۔ کٹاس راج سے متعلق یہ سب کہانیاں حقیقت ہیں یا افسانہ اگر اس قومی ورثے کو اصل حالت میں بحال کیا جائے تو کٹاس راج جیسے مقامات مذہبی سیاحت کےفروغ میں اہم کردار ادا کرسکتےہیں۔