Aaj News

بدھ, دسمبر 18, 2024  
15 Jumada Al-Akhirah 1446  

وزارت ثقافت سندھ کے تحت پاکستان ایکسیلنس ایوارڈ کی تقریب کا انعقاد

اداکار شہریار منور ، اور کنزہ ہاشمی کو بھی ایوارڈ سے نوازا گیا
شائع 18 دسمبر 2024 12:19am

وزارت ثقافت سندھ کے تحت کراچی کے مقامی کلب میں ایوارڈ تقسیم کرنے کی ایک پروقار تقریب منعقد ہوئی۔ وزیر ثقافت و سیاحت ذوالفقار علی شاہ نے مختلف شعبوں میں نمایاں کارکردگی دکھانے والی شخصیات کو ایوارڈز سے نوازا۔

پاکستان ایکسیلنس ایوارڈ کی تقریب میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی نمایاں شخصیات کو اعزازات دیے گئے۔ انڈس اسپتال کے ڈاکٹر عبدالباری، ڈی سی ساوتھ الطاف ساریو، اداکار شہریارمنور، کنزہ ہاشمی سمیت دیگر کاروباری اور سماجی شخصیات کو ایوارڈزسےنوازہ گیا۔

تقریب کے دوران لوک فنکار اور معروف گلوکار اختر چنال نے اپنی گائیکی سے حاظرین کومحظوظ کیا، پاکستان پیپلزپارٹی سندھ کے صدر رکن سندھ اسمبلی نثار کھڑو، صوبائی وزیر ثقافت و سیاحت سید ذوالفقار علی کی شرکت کی ۔

وزیر ثقافت ذوالفقار علی شاہ کا کہنا تھا کہ کلچر ڈیپارٹمنٹ پاکستان کا مثبت چہرہ اجاگر کرنے کے لیے ہر ممکن اقدامات کرے گا تاکہ ملک کا مثبت چہرہ اجاگرکیاجائے۔

وزیرثقافت نےاس عزم کا اظہار کیا کہ کلچر ڈیپارٹمنٹ مستقبل میں بھی ایسی سرگرمیوں میں بھرپور حصہ لے گا۔

پاکستان ایکسلینس ایوارڈز میں سپر اسٹار شہریار منور اور خوبصورت اداکارہ کنزہ ہاشمی کی شرکت نے تقریب کو مزید یادگار بنا دیا۔

Pakistan Excellence Awards