گورود واروں، گرجا گھروں اور مندروں میں خصوصی کاؤنٹر قائم
پنجاب بھرمیں اقلیتی خاندانوں کی مالی امداد کے لیے منیارٹی کارڈ کی رجسٹریشن شروع کردی گئی۔ ننکانہ صاحب کےگورودواروں، گرجاگھروں اورمندروں میں قائم خصوصی کاونٹروں پررجسٹریشن کے لیے سکھ ، مسیحی، ہندو اوردیگرمذاہب کےافراد پہنچ رہے ہیں۔
ننکانہ صاحب میں وزیر اعلی پنجاب کےمنیارٹی کارڈ پروگرام کے لئے تینوں تحصیلوں میں رجسٹریشن کا عمل جاری ہے ضلع بھر میں گورو دواروں،گرجا گھروں، مندروں اور دیگر مقامات پراقلیتی خاندانوں کی مالی امداد کے لیے خصوصی کاونٹر بھی قائم کئے گئے ہیں جہاں منیارٹی کارڈ کے حصول کے لئے درخواستوں کی وصولی جاری ہے.
اقلیتی کارڈ کے ذریعے مستحق افراد ہر تین ماہ بعد دس ہزار پانچ سو روپے کی مالی امداد حاصل کرسکیں گے۔جس سےانکی مالی مشکلات کم ہوں گی.
پنجاب حکومت کے اس اقدام سے جہاں اقلیتی برادری مستفید ہوگی وہیں یہ بات بھی ثابت ہوتی ہے کہ پنجاب سمیت ملک بھرمیں اقلیتیں بے آسرا نہیں ہیں۔