والدہ کو بچانے کیلئے اناڑی نوجوان نے محلہ داروں پر فائر کھول دیا
کراچی میں کم عمر لڑکوں نے ہتھیاروں کو کھیل بنا دیا
کراچی میں کم عمر لڑکوں نے ہتھیاروں کو کھیل بنا دیا، فیڈرل بی ایریا معمولی تکرار پر اناڑی نوجوان نے فائرنگ کردی، جس کی سی سی ٹی وی منظر عام پر آگئی۔
ایس ایچ او عزیز آباد کے مطابق محلہ داروں کے جھگڑے کے دوران ارمان اپنے والد کا لائسنس یافتہ اسلحہ لے کر آیا، لڑکا اپنی والدہ کے بچاؤ کے لئے والد کا اسلحہ لایا، معمولی تکرار پر ارمان نامی نوجوان نے محلے داروں پر اسلحہ تان لیا۔
سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اناڑی نوجوان پہلے پستول چیمبر کرنے کی ناکام کوشش کرتا رہا، پھر کچھ فاصلے پر جاکر محلے داروں پر فائر کھول دیا۔
پولیس کے مطابق خوش قسمتی سے کوئی شخص فائرنگ کی زد میں نہیں آیا، ملزم ارمان کو عزیز آباد پولیس نے حراست میں لے لیا۔
firing
karachi
FB area
مقبول ترین