Aaj News

پیر, دسمبر 16, 2024  
13 Jumada Al-Akhirah 1446  

کندھ کوٹ: چینی کنسٹرکشن کمپنی کے مینیجر کو بھتے کی کال موصول، کیا کچھ مانگا؟

مطالبات پورے نہ ہونے پر مزدوروں اور انفراسٹرکچر کو نقصان پہنچانے کی دھمکی دی
شائع 16 دسمبر 2024 01:46pm

سندھ کے شہر کندھ کوٹ میں واقع چینی سول انجینئرنگ کنسٹرکشن کمپنی کے مینیجر کو ڈاکوؤں کی جانب سے بھتے کیلئے دھمکی آمیز کال موصول ہوگئی۔

کنسٹرکشن مینیجر رفیق احمد سمو کو نامعلوم شخص کی کال موصول ہوئی، جس نے 50 لاکھ نقد، 2 موبائل فونز اور سی جی-125 موٹر سائیکل کا مطالبہ کیا اور مطالبات پورے نہ ہونے پر مزدوروں اور انفراسٹرکچر کو نقصان پہنچانے کی دھمکی دی۔

ٹی ٹی پی کا اسلام آباد کی خاتون سے ایک ارب روپے بھتے کا مطالبہ

چینی کمپنی انڈس ہائی وے N-55 کی تعمیر میں مصروف ہے اور سائٹ پر صرف پاکستانی عملہ اور مزدور کام کر رہے ہیں۔

کراچی : تاجروں سے بھتہ مانگنے والے گینگ ایران سے چلانے کا انکشاف

سائٹ پر کوئی چینی شہری موجود نہیں ہے۔

Chinese Construction Company

Ransom Call