Aaj News

اتوار, مئ 04, 2025  
07 Dhul-Qadah 1446  

وزیرآباد: درندہ صفت شخص کی اپنی سگی بیٹی کے ساتھ جنسی زیادتی

ملزم کی زیادتی کے نتیجے میں بیٹی حاملہ ہو گئی
شائع 15 دسمبر 2024 03:31pm

پنجاب کے شہر وزیرآباد میں درندہ صفت باپ نے اپنی سگی بیٹی کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا، پولیس نے ملزم کی بیوی کی درخواست پر مقدمہ درج کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا۔

متاثرہ لڑکی کی ماں نے بتایا کہ ملزم کی زیادتی کے نتیجے میں بیٹی حاملہ ہو گئی۔

لاہور: سوتیلے باپ نے پانچ سالہ بچی پر تیزاب پھینک دیا

انہوں نے کہا کہ میرا خاوند کئی ماہ سے بیٹی کو درندگی کا نشانہ بنا رہا تھا، ملزم نشہ آور شربت پلا کر بیٹی کے ساتھ زیادتی کرتا تھا۔

ماں نے بتایا کہ طبیعت خراب ہونے پر بیٹی کو ڈاکٹر کے پاس لے کر گئی تو وہاں اس کے حاملہ ہونے کی تصدیق ہوئی۔

دو ماہ قبل لاپتا ہونے والے شخص کی لاش برآمد، بیٹی داماد گرفتار

تھانہ علی پور چٹھہ میں ملزم کی بیوی کی درخواست پر مقدمہ درج کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

Rape