کراچی: پولیس کی وردی پہنے ڈاکوؤں نے شہری سے ہزاروں ڈالر چھین لئے
تجمل حسین نامی شہری منی چینجر سے ڈالر لے کر نکلا تھا کہ اسے لوٹ لیا گیا
کراچی میں دن دہاڑے پولیس یونیفارم پہنے ڈاکوؤں نے شہری سے ہزاروں ڈالر چھین لئے۔
ڈکیتی کا یہ واقعہ شارع پاکستان پر واٹر پمپ کے قریب سپر اسٹور کے سامنے پیش آیا۔
تجمل حسین نامی شہری منی چینجر سے ڈالر لے کر نکلا تھا کہ اسے لوٹ لیا گیا۔
واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج میں ملزمان کو شہری کو روکتے اور بات چیت کرتے دیکھا جاسکتا ہے، تھوڑی دیر میں ملزم رقم چھین کر گاڑی میں بیٹھ کر فرار ہوجاتے ہیں۔
فوٹیج میں شہری کو ملزموں کی کار کے پیچھے بھاگتے دیکھا جاسکتا ہے۔
شہری تجمل حسین سے لوٹ مار کا یہ واقعہ 12 دسمبر کو پیش آیا تھا۔
karachi
Karachi Street Crimes
مقبول ترین
Comments are closed on this story.