Aaj News

جمعرات, جنوری 16, 2025  
15 Rajab 1446  

پاراچنار میں قبائلی جھڑپیں: کرسمس کی خوشیوں پر پانی پھر گیا، عیسائی برادری

سامان کی عدم دستیابی کے باعث ہم اس دفعہ کرسمس نہیں منا پائیں گے عیسائی برادری
شائع 14 دسمبر 2024 10:43am

پاراچنار میں جاری قبائلی جھڑپوں اور فائرنگ کے مختلف واقعات نے عیسائی برادری کو بھی متاثر کیا ہے، پچھلے 66 دنوں سے پاراچنار ٹل مین روڈ کی بندش سے عیسائی برادری بھی مشکلات کے زد میں ہے۔

عیسائی برادری کا کہنا ہے شہر میں اشیائے ضروریات ختم ہونے کی وجہ سے ہمیں بے شمار مسائل کا سامنا ہے، شہر میں اشیائے خوردونوش نہیں مل رہی، ہم کہاں جائیں؟

عیسائی برادری کا کہنا ہے کہ دسمبر ہماری خوشیوں کا مہینہ ہے جس کیلئے ہم پورا سال انتظار کرتے ہیں، رواں سال ہماری خوشیوں پر پانی پھر گیا۔

اقلیتی متاثرین کا کہنا ہے کہ ہمارے بچے اور فیملی متاثر ہو رہے ہیں، حکومت روڈ کو جلد از جلد کھول دے تاکہ ہماری مشکلات حل ہو جائیں، سامان کی عدم دستیابی کے باعث ہم اس دفعہ کرسمس نہیں منا پائیں گے۔

Christmas

Parachinar Clashes