جھونپڑ پٹی میں رہنے والے شوقین گدھوں کی ریس پر 40 ہزار تک خرچ کرنے لگے
معاشی تنگی کے اس دور میں بھی بچوں پر خرچ کرنے کی بجائے دوڑ پر پیسہ لگایا جانے لگا
جھونپڑ پٹی کے افراد دوڑ میں حصہ لینے والے گدھے کو پالنے کے شوق کی تکمیل میں ہر ماہ تیس سے چالیس ہزار روپے خرچ کرنے لگے۔
اکیلا سوار، چھوٹی سی دو پہیوں والی لکڑی سے بنی گاڑی اور اس میں جُتے دوڑ میں حصہ لینے والے پُھرتیلے گدھے سندھ میں ریس کا ایک انوکھا شوق پورا کرتے نظر آتے ہیں۔
سکھر میں دریا کنارے جھونپڑ پٹی کے رہائشی چار افراد بیروزگاری، مہنگائی اور شدید معاشی تنگی کے اس دور میں بھی اپنے بچوں پر خرچ کرنے کی بجائے دوڑ میں حصہ لینے والے اس گدھے کو پالنے کے شوق میں ہر ماہ تیس سے چالیس ہزار روپے خرچ کر بیٹھتے ہیں۔
Donkey Race
مقبول ترین
Comments are closed on this story.