Aaj News

ہفتہ, دسمبر 14, 2024  
11 Jumada Al-Akhirah 1446  

سات ملزمان نے دو خواجہ سراؤں کو زیادتی کا نشانہ بنا کر لوٹ لیا

خواجہ سرا ضلع لیہ سے شادی کی تقریب پر جا رہے تھے
شائع 14 دسمبر 2024 08:44am
علامتی تصویر
علامتی تصویر

پنجاب کے شہر عارف والا میں سات ملزمان نے دو خواجہ سراؤں کو زیادتی کا نشانہ بنا کر لوٹ لیا۔

واردات تھانہ صدر کے علاقے میں ہوئی، جہاں ملزمان خواجہ سراؤں کو ڈیرے پر لے گئے اور زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔

جڑانوالہ : بد بخت بیٹے نے پیسے نہ دینے پر باپ کو قتل کردیا

ملزمان نے خواجہ سراؤں سے موبائل فونز اور طلائی زیورات بھی چھین لیے۔

خواجہ سرا ضلع لیہ سے شادی کی تقریب پر جا رہے تھے۔

گلستان جوہر میں فائرنگ سے رائیڈر جاں بحق، ویڈیو وائرل

پولیس نے ایک ملزم کو گرفتار کرلیا، دیگر چھ ملزمان فرار ہوگئے، پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔

Rape

Transgender