گلستان جوہر میں فائرنگ سے رائیڈر جاں بحق، ویڈیو وائرل
سی سی ٹی وی فوٹیج آج نیوز کو موصول، ویڈیو میں ایک موٹر سائیکل پر سوار دو افراد کو دیکھا جا سکتا ہے
گلستانِ جوہر میں منور چورنگی میں کے قریب فائرنگ سے نجی کمپنی کا رائیڈر جاں بحق ہوگیا ہے۔
واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج آج نیوز کو موصول ہوگئی، فوٹیج میں ایک موٹر سائیکل پر سوار دو افراد کو دیکھا جا سکتا ہے ۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ مسلح ملزمان پہلے موٹر سائیکل رائیڈر کو روکا، مقتول نے ایک ملزم کو عقب سے پکڑا تو دوسرے نے فائرنگ کردی۔
پولیس کو شبہ ہے کہ واقع ڈکیتی مزاحمت پر پیش آیا ،پولیس نے واقعے سے متعلق تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔
firing
karachi
مقبول ترین
Comments are closed on this story.