وندر کے نزدیک ٹرک کی کار کو ٹکر، بچے سمیت 4 افراد جاں بحق
دو افراد شدید زخمی ہوئے ہیں، تمام افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے۔
حب شہر سے کچھ فاصلے پر واقع قصبے وندر کے نزدیک ایک المناک سانحہ رونما ہوا ہے۔
ٹرک کی ٹکر سے کار میں سوار تین خواتین اور ایک بچہ جاں بحق ہوگئے۔ دو افراد شدید زخمی ہوئے ہیں۔
وندر سے آج نیوز کے نمائندے نے بتایا کہ زخمیوں کو کو اسپتال منتقل کیا جاچکا ہے۔ جاں بحق اور زخمی ہونے والوں کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے۔
حادثے کا سبب معلوم نہیں ہوسکا۔ ریسکیو ذرائع نے بتایا کہ جائے حادثہ سے تمام لاشیں بھی اسپتال منتقل کردی گئی ہیں۔ ۔۔۔۔۔۔
FOUR KILLED
VINDAR
TRUCK HITS CAR
THREE WOMEN
ONE KID
TWO SEVERELY INJURED
مقبول ترین