Aaj News

منگل, دسمبر 24, 2024  
21 Jumada Al-Akhirah 1446  

کراچی:مسلح ملزمان کی کار سوار شہری سے دن دیہاڑے لوٹ مار

پولیس لوٹ مار کی وارداتیں روکنے میں مکمل ناکام ہے
شائع 09 دسمبر 2024 07:39pm

کراچی میں ڈاکو راج جاری ہے، پولیس لوٹ مار کی وارداتیں روکنے میں مکمل ناکام ہوچکی ہے، گلستان جوہر میں مسلح ملزمان نے کار سوار شہری کو لوٹ لیا۔

گلستان جوہر کی مرکزی شاہراہ پر ڈاکوؤں نے دن دیہاڑے کار سوارکو لوٹ لیا، جوہر اسکوائر پر موٹر سائیکل سوار3 مسلح ملزمان نے دیدہ دلیری سے شہری سے موبائل فون، نقدی سمیت قیمتی اشیا سے محروم کر دیا۔

کراچی پولیس کی کارکردگی کا پول کھل گیا، ماہ نومبر میں 5 ہزار سے زائد واردتیں رپورٹ

کراچی: ڈاکوؤں نے دن دیہاڑے نوبیاہتا جوڑے کو لوٹ لیا

قریبی عمارت میں موجود شہری نے اپنے موبائل فون سے موٹر سائیکل سوار کی جانب سے لوٹ مار کی واردات کی ویڈیو بنالی ۔

karachi

Karachi Police