وزیر اعلیٰ بلوچستان نے سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو کا نوٹس لے لیا
وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو کا نوٹس لے لیا۔
ذرائع کے مطابق اوچ سے میر زادی نامی بچی نے ویڈیو پیغام کے ذریعے وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی سے اسکول کے قیام کا مطالبہ کیا تھا۔
بچی نے ویڈیو میں خوبصورت نعت بھی سنائی، ساتھ ہی گرلز اسکول کے قیام کا مطالبہ کیا۔
بلوچستان تعلیمی بورڈ میں بڑے پیمانے پر بے قاعدگیاں سامنے آگئیں
وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے پسماندہ علاقے کی باصلاحیت بچی کے مطالبہ کو تسلیم کر لیا۔
بلوچستان سے قبائلی رہنما حاجی قاسم پانیزئی اغوا
اسکول قیام کے مطالبہ کی فوری شنوائی، وزیر اعلیٰ بلوچستان نے اوچ میں گرلز اسکول کے قیام کی منظوری دے دی۔
بلوچستان حکومت نے 30 ہزار نوجوانوں کو بیرون ملک بھجوانے کے اقدامات کا آغاز کر دیا
ترجمان بلوچستان حکومت شاہد رند نے کہا کہ محکمہ تعلیم نے درس و تدریس کے سلسلے کے آغاز کے لئے کارروائی شروع کردی۔
Comments are closed on this story.