Aaj News

پیر, جنوری 13, 2025  
12 Rajab 1446  

پی ٹی آئی کی 14 دسمبر کی کال فیض حمید کے ٹرائل کو مد نظر رکھ کر دی گئی، واوڈا

ہ فیض حمید کے خلاف کارروائی 14 دسمبر سے پہلے شروع ہوجائے گی، فیصل واوڈا
شائع 08 دسمبر 2024 07:18pm

سینیٹر فیصل واوڈا نے کراچی میں ایم کیو ایم کے مرکز بہادرآباد میں چیئرمین ایم کیو ایم ڈاکٹر خالد مقبول سے ملاقات کی ہے۔ ملاقات میں ایم کیو ایم کے رہنما مصطفیٰ کمال اور دیگر رہنما شریک تھے ملاقات کے بعد سینیٹر فیصل واوڈا اورمصطفیٰ کمال نے میڈیا سے گفتگو کی۔

اس موقع پر مصطفیٰ کمال نے کہا کہ ہمارے دوست فیصل واوڈا ایم کیو ایم کے مرکز آئے ہیں فیصل واوڈا کراچی کے ہیں اورہم انہیں اون کرتے ہیں ، پاکستان میں ہرکوئی ایک دوسرے کو چور کہہ رہا ہے، سب کوجوڑنے اور ہم آہنگی کا کام بڑی جماعتوں سے نہیں ہوا۔

اب گنڈاپور نہیں ، بی بی گرفتار ہوں گی ، فیصل واوڈا

ایم کیو ایم رہنما مصطفیٰ کمال نے کہا کہ اب تمام سیاسی جماعتوں کو پاکستان کو چلانے کیلئے کچھ پوائنٹس پر متفق ہونا چاہیے، اس ایجنڈے پر کوئی سیاست نہیں ہونی چاہیے۔ ہماری تمام سپورٹ فیصل واوڈا کے ساتھ ہیں۔

بعد ازاں فیصل واوڈا نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایم کیو ایم رہنماؤں کا شکریہ ادا کرتا ہوں سب جماعتوں کے پاس قومی مقصد کے لیے جا رہا ہوں،دوستی اور دشمنی دونوں کھل کر نبھاتا ہوں، ہم نے مصطفیٰ کمال کوکراچی کامیئردیکھا ہے۔

فیصل واوڈا نے پی ٹی آئی دھرنے کو ڈرامہ قرار دے دیا

فیصل واوڈا نے مزید کہا کہ پاکستان جس ٹریک پر ہیں معیشت بہتر ہورہی ہے، میں ایم کیو ایم کے مرکز کسی مطلب سے نہیں آیا، دھرنے اور لوگوں سے ناانصاف اب ملک برداشت نہیں کرسکتا، ہمیں ایک دوسرے کا مینڈیٹ تسلیم کرنا ہوگا، بانی پی ٹی آئی کی زندگی کو خطرات ہیں، کوشش کروں گا ایم کیو ایم کو مینڈیٹ کے مطابق نمائندگی ملے اور پی ٹی آئی پر پابندی نہ لگے، وفاقی حکومت کے ساتھ مشترکہ میٹنگ کریں گے۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ سابق آئی ایس آئی چیف فیض حمید کے خلاف قانونی کارروائی ہونی ہے، پاکستان تحریک انصاف کی 14 دسمبر کی کال کی وجوہات پاکستان کے لیے نہیں بلکہ 14 دسمبر کی تاریخ فیض حمید کے ٹرائل کو مد نظر رکھ کر دی گئی، انہیں لگتا ہے فیض حمید کے خلاف قانونی کارروائی 14 دسمبر کے بعد ہوگی اور یہ دباؤ بڑھائیں گے، بتادوں کہ فیض حمید کے خلاف کارروائی 14 دسمبر سے پہلے شروع ہوجائے گی۔

انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے مینڈیٹ کو بھی تسلیم کرنا ہوگا، وزیراعلیٰ کے پی مولاجٹ کی سیاست کررہےہیں، بانی پی ٹی آئی کی زندگی کوان کے حواریوں سےخطرات ہیں،جب تک ہم ساتھ نہیں بیٹھیں گے ملک آگے نہیں بڑھے گا۔

جنرل فیض ملبہ عمران خان پر ڈال رہے ہیں، امریکی سینیٹرز کے خط سے مزید پھنسایا گیا، فیصل ووڈا

فیصل واوڈا نے کہ میں کراچی کا ہوں لیکن ہماری آوازدورتک جاتی ہے، مولانافضل الرحمان کا کے پی میں مینڈیٹ چوری ہوا ہے، 26ویں آئینی ترمیم پرآج کل بہت بات ہورہی ہے، عدالت سے گذارش ہے جو قانون پارلیمنٹ نےبنا دیا احترام کریں۔

انہوں نے کہا کہ 14 تاریخ کوسول نافرمانی کےغبارے سےہوا نکل جائے گی، بانی نے پہلے بھی سول نافرمانی میں بنی گالا کےبل بھرے ہیں۔

faisal vawda

MQM Pakistan