شاہین آفریدی کو داماد بنانے سے قبل مکمل انکوائری کی
سابق کپتان قومی کرکٹ ٹیم شاہد آفریدی نے فاسٹ بولرشاہین آفریدی کو داماد بنانے سے قبل ان کے چال چلن اور کردار کے بارے میں پوچھ گچھ کا اعتراف کرلیا۔
شاہد آفریدی نے کراچی میں جاری عالمی اردو کانفرنس میں شرکت کی جہاں انہوں نے مختلف سوالوں کے جوابات دیے.
میگا ایونٹ سے پاکستان کے باہر ہونے پر شاہد آفریدی ’بابر اعظم‘ پر برس پڑے
قومی کرکٹر بوم بوم آفریدی بتایا کہ شاہین آفریدی اور ہمارے خاندان کے بزرگ ایک دوسرے کو جانتے تھے، تاہم پھر بھی جب رشتہ آیا تو ہم نے اچھی طرح معلومات حاصل کی کہ شاہین کیسا لڑکا ہے۔
[میری 5 بیٹیاں میری زندگی کے رنگ اور میری قسمت ہیں، شاہد آفریدی] (https://www.aaj.tv/news/30360974/)
انہوں نے کہا کہ شاہین آفریدی کے کوچز اور اس کے ساتھ انڈر 19 اور بعد میں کھیلنے والے قومی کرکٹ ٹیم کھلاڑیوں نے ان کی بہت تعریف کی، جس کے بعد میں نے ان کو داماد بنانے کا فیصلہ کیا۔
بالی ووڈ اداکارہ سونالی باندرے سے رومانوی تعلقات سے متعلق پوچھے گئے سوال کے جواب میں انہوں نے ہنستے ہوئے جواب دیا کہ اب میں نانا بن چکا ہوں۔
ان سے جب ایک اور سوال کیا گیا تو قومی کرکٹرسابق کپتان شاہد آفریدی مسکراتے ہوئے انداز پھرجواب دیا کہ جب تک میری پانچویں بیٹی کے بھی بچے نہیں ہوجاتے تب تک میں خود کو نانا نہیں سمجھوں گا۔
Comments are closed on this story.