Aaj News

جمعرات, جنوری 09, 2025  
08 Rajab 1446  

ڈی چوک سے گرفتار 17 پی ٹی آئی کارکنوں کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد

اسلام آباد:عدالت نےملزمان کوجوڈیشل ریمانڈ پرجیل بھیج دیا
شائع 07 دسمبر 2024 03:46pm

انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد نے ڈی چوک سے گرفتار 17 مظاہرین کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کرتے ہوئے انہیں جیل بھیجنے کا حکم دے دیا۔

جج طاہر عباس سپرا نے کیس کی سماعت کی۔ پولیس نے ڈی چوک احتجاج پر گرفتار 17 مظاہرین کو اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی عدالت میں پیش کیا۔

پراسیکیوٹر عاطف رانجھا کی جانب سے ملزمان کے مزید بیس بیس روز کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی۔ ملزمان کے وکیل انصر کیانی نے جسمانی ریمانڈ کی مخالفت کر دی۔

دوران سماعت پراسیکیوٹر نے کہا کہ ملزمان کا مجموعی طور پر 11 دن کا ریمانڈ ہوا ہے کچھ برآمدگیاں ہو چکی ہیں۔ عدالت نے ملزمان کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کرتے ہوئے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔

D Chowk protest

Pakistan Tehreek Insaf (PTI)