Aaj News

بدھ, جنوری 08, 2025  
07 Rajab 1446  

نامعلوم شرپسندوں نے قلات مونومنٹ کو نذر آتش کردیا

پولیس نے نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کردی
شائع 07 دسمبر 2024 02:38pm
—فوٹو: مجید احمد
—فوٹو: مجید احمد

بلوچستان میں نامعلوم شرپسندوں نے قلات مونومنٹ کو نذر آتش کردیا۔

پولیس ذرائع نے بتایا کہ قلات مونومنٹ کو چند برس قبل سی اینڈ ڈبلیو نے تاریخی قلعہ (مِیری) کے قریب تعمیر کروایا تھا۔

پولیس نے نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کردی۔

بلوچستان